رمضان ٢٠٢١

رمضان ٢٠٢١



روزه

روزه اسلامى عقائد پر عمل کرنے والوں کے لئے بہت خاص اہمیت کا حامل ھے۔
 اسلام کے بنیادی 5 ستون 
  • ١ توحيد
  • ٢ نماز
  • ٣ روزه
  • ٤ ذكوة
  • ٥ حج
میں روزہ تیسرہ ستون مانا جاتا ھے۔

روزہ کن پر فرض ھے؟



اسلام میں روزہ ہر مرد اور عورت (باعقل اور بالغ) پر فرض ھیں، جب کہ بچوں کیلئے روزہ رکھنے کی عمر 12 سے 14 سال ھے، جس کے بعد ان پر روزے فرض ھو جائیں گے ۔
جبکے وہ عمر رسیدہ افراد جو کسی بیماری کے باعث روذہ نہ رکھ پائیں ان کیلیے اس روزہ کا کفارہ کسی غریب یا مسکین کو کھانا کھلانا ھے۔

روزہ کے اوقات




روزہ اسلامی سال کے ٩ مہینے رمضان میں پورے مہینے رکھے جاتے ھیں ،جو کہ طلوع آفتاب سے لے کر غروب آفتاب کے وقت تک محدود ھے جس کے دوران ھر طرح کا کھانا پینا منع ھوتا ھے ۔
روزہ رکھنے کیلیے فجر کی آذان سے پہلے کھانا کھایا  جاتا ھے جسے سحری کہتے ھیں اور اس کے بعد آذان مغرب کے بعد کھائے جانے والے طعام کو افطار کہا جاتا ھے۔
دنیا کے تمام علاقوں میں روزے کا دورانیہ وہاں کے علاقائی طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت پر منحصر ھوتا ہے۔

روزے کی اصل تعلیمات




روزہ دراصل صرف کھانا پینا چھوڑنے کا نام نہیں ھے بلکہ اس ماہ کی اصل تعلیمات صبر اور نفس پر قابو پانا ھے۔
رمضان کے مھینے میں ایک نیکی کا اجر ٧٠ گنا بڑھا دیا جاتا ھے، اسی لیے اس مہینے میں ہر بھلائ کا عمل ذیادہ سے ذیادہ کرنے کا حکم ھے چاھے وہ کسی غریب کی مدد کرنا ھو یا خود کو برائ اور جھوٹ سے روکنا ھو یا پھر نفلی عبادات ،یہ مہینہ اسلام کی اصل تعلیمات پر عمل کا درس دیتا ھے اور ان تمام برے عمال سے بچنے کی یاد دیہانی کرواتا ھے جو کے عام دنوں میں بھی ناپسند اور منع ھیں۔
اسلام امن اور سلامتی کا مذھب ھے جو کہ اپنے ماننے والوں کوں امن ،نیکی، رواداری اور خدمت خلق کا حکم دیتا ھے ۔
اس ماہ میں ذیادہ سے ذیادہ صدقہ و خیرات کی تلقین کی جاتی ھے ، سحور و افطار میں ضرورت مندوں کا خیال رکھنا اور ان کو اپنے ساتھ شامل رکھنا اس ماہ کی اصل روح ھے ۔




🌙✨🌌🌌🌌

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں